سندھ

آئین پر آنچ آئے گی تو پیپلزپارٹی کے آرٹیکل چھ کا تیر چلے گا،اپوزیشن کچھ بھی کہے،اسمبلی کم ازکم دوسال چلے گی:قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل چھ پیپلزپارٹی کا تیر ہے،آئین پر آنچ آئے گی تو پیپلزپارٹی کے آرٹیکل چھ کا تیر چلے گا ۔اپوزیشن کچھ بھی کہے،اسمبلی کم ازکم دوسال چلے گی۔جس وقت نیا آئین بنا تھا اس وقت پاکستان آدھا رہ گیا تھا،1973 کا آئین آج بھی سب کو قابل قبول ہے،یہ کارنامہ شہید بھٹو کا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے لئے سب سے بڑی قربانی ذوالفقار علی بھٹو نے دی ،بھٹو کی کاوشوں سے مشرف کو اقتدار سے نکالا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ آئین کو بحال کرنے میں30سال کی جدوجہد لگی ،جس وقت نیا آئین بنا تھا اس وقت پاکستان آدھارہ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں نہ کریں جوآئین سے متصادم ہو،اپوزیشن کچھ بھی کہے،اسمبلی کم ازکم دوسال چلے گی۔

زیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام جماعتیں آئین پریقین رکھتی ہیں،آئین پیپلزپارٹی یا کسی جماعت کے لیے نہیں پورے ملک کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل آئین کے لیے 29 ممبران کی کمیٹی بنائی گئی تھی ،آئین میں صوبوں کو بھی خودمختاری دی گئی تھی۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے آئین سے کئی گناہ بہتر پاکستان کا آئین ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close