سندھ

پاک سر زمین پارٹی نے جو کام شروع کیا وہ بالکل سچ اور حقیقت پر مشتمل ہے،محمد رضا

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد رضا نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ اس موقع پر کمال ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضا کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی نے جو کام شروع کیا وہ بالکل سچ اور حقیقت پر مشتمل ہے، میں لندن میں رہتا ہوں اورمجھے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن جو باتیں ان لوگوں نے کی ہیں وہ باتیں سن کر آج میں 16 سال بعد کراچی آیا ہوں۔ انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھی پاک سر زمین پارٹی کو جوائن کریں اور انکے ہاتھ کو مضبوط کریں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close