صفحہ اول پاکستان سندھ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی نے درخواست ضمانت جمع کرادی

ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی نے درخواست ضمانت جمع کرادی

1 min read
0
0
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

کراچی: ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں شریک ملزم انیس قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرادی۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج کے لیے فون نہیں کیا ،اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس لیے عدالت سے درخواست ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ انیس قائم خانی پر دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزامات ہیں اور اس مقدمے میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سانحہ 12 مئی کیس میں وسیم اختر پر فردِ جرم عائد

سانحہ 12 مئی 2007  کے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پر انسدادِ دہشت…