سندھ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی ، ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اتار لیا گیا ۔
 پرواز پی کے 300کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا ہے ۔ طیارہ تقریباُُ بیس منٹ تک پرواز کرتا رہا جس کے بعد انجن میں فنی خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں معروف قانون دان فروغ نسیم بھی سفر کر رہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر مسافر لاﺅنج میں منتقل کر دیا گیا ہے اور طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد اسی پرواز کو اسلام آباد کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close