سندھ

کالعدم تنظیم کے کراچی کے 13علاقوں میں متحرک ہونے کاانکشاف

پولیس کی تحویل میں موجود ایک دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے کم از کم تیرہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف چھٹل مگسی نامی مبینہ دہشت گرد نے تحقیقاتی افسران کے سامنے دورانِ تفتیش کیا۔

مذکورہ دہشت گرد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص علاقوں میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی ہے جس کے روشنی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سیکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا حافظ قاسم رشید گروپ دہشت گردی پر مبنی سرگرمیوں میں متحرک ہے۔

حافظ قاسم المعروف گنجا لشکرِجھنگوی سندھ کا سربراہ تھا اوران دنوں سکھر سنٹرل جیل میں قید ہے۔ اس کے بارے میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ جیل کے اندررہتے ہوئے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکھر جیل سے دہشت گرد گروہ کے کئی ارکان رہا ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ افراد دوبارہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close