سندھ

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3ٹارگٹ کلرز گرفتار ،اے این پی کے مقامی عہدیدار سمیت 20افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی :شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیاجو کہ اے این پی کے مقامی عہدیدار سمیت 20افراد کے قتل کا اعتراف کرچکے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر فاروقی کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کر کے تین ٹا رگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے ہیوی مشین گن ،دو ایل ایم جیز ،تین رائفلز اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزمان اے این پی کے مقامی عہدیدار سمیت 20افراد کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔عامر فاروقی نے بتایا کے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جن کی شناخت مدثر علی ،شفقت علی اور فیض جیلانی کے نام سے ہوئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close