سندھ

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس موقع پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جن کے قبضےسے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close