سندھ

کور کمانڈر صاحب ہمیں آپ پر بھروسہ ہے ،آفتاب احمد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جائے:فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کور کمانڈر کی خصوصی کمیٹی تدفین سے پہلے آفتاب احمد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرے ،فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں ہمیں آپ پر بھروسا ہے ،آپ کہیں گے کہ قدرتی موت ہے توہم چلے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے  مطابق فاروق ستار کا کہناتھا کہ کور کمانڈر صاحب فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں ہمیں آپ پر بھروسا ہے ،کورکمانڈر کی خصوصی کمیٹی تدفین سے قبل دوبارہ پوسٹ مارٹم کرے ،کمیٹی طے کرے کہ فطری موت ہے یا تشدد کے ذریعے قتل عمد ہے ،آفتاب کا جسم بولتاہے کہ تشدد ہواہے ،تشدد کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔فاروق ستار کا کہناتھا کہ آپ کہیں گے قدرتی موت ہے تو ہم چلے جائیں گے ،آفتاب کی موت کا سبب دل کا دورہ پڑنا نہ بتایا جاتا تو اتنی لمبی تاویل نہ کرتا ۔ان کا کہناتھا کہ اداروں کی ساکھ کا تقاضا ہے کہ آفتاب کی بیوہ اور بچوں کو انصاف دیا جائے ۔
واضح رہے کہ سندھ رینجرز کا کناہے کہ ملزم آفتاب احمد کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہواہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close