سندھ

سندھ حکومت کا سردیوں میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے شیڈول پر نظرثانی کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کے توجہ دلاؤ نوٹس پر سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا، جس پر ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ صوبے میں اسکولز کی چھٹیوں کا شیڈول فرسودہ ہے اور یہ چھٹیاں بچوں کو موسم کی سختی سے محفوظ نہیں رکھتی ہیں، چھٹیاں گزر جاتی ہیں، سردیاں بعد میں آتی ہیں۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین نے کہا کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا، چھٹیوں کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی طے کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے رپورٹ دی ہے کہ سخت سردیاں 10 سے 20 جنوری کے درمیان ہوتی ہیں، محکمہ موسمیات نے گزشتہ سالوں کا ریکارڈ پیش کیا، ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی سردی کی چھٹیاں سردیوں میں ہی آئیں، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں ختم ہو جاتی ہیں سردیاں بعد میں آتی ہیں۔ جام مہتاب حسین نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے نمائندوں سے مشاورت کرکے چھٹیوں کا نیا شیڈول طے کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close