سندھ

قیدیوں کی منتقلی پرمعمور وین راستے میں خراب

شہرقائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر قیدیوں کو پیشی کے لئے عدالت لے جانے والی وین خراب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل سے پیشی کے لئے قیدیوں کوعدالت لے جانے والی وین فنی خرابی کے سبب ایم اے جناح روڈ پرخراب ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وین نمبرایس پی 9134میں متعدد قیدی موجود تھے گرمی کی وجہ سے قیدیوں کی حالت غیر ہونے لگی۔

وین میں خرابی کے بعد پولیس نے وین کو سیکیورٹی حصار میں لے لیااور قیدیوں کو دوسری وین میں منتقل کرکے عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے محکمہ خریداری میں اعلیٰ پیمانے پر گھپلوں کی خبریں آئے دن منظرعام پرآتی رہتی ہیں تاہم حکامِ بالا کے کان پرجوں نہیں رینگتی اور پولیس اہلکار سن رسیدہ اسلحہ اور خراب گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close