سندھ

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہرکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آبادکے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)،  گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ بلوچستان کے شمال مشرقی  بلوچستان اوراس سے ملحقہ علاقوں  میں  بننے والے بادل  اور ہواکے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ بحیرہ عرب میں بننے والی  سمندری ہواؤں کی بدولت کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے کئی حصوں خیبرپختونخواہ ، فاٹا ،پنجاب ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور سکھر ڈویژن میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری طرف  گزشتہ روز ریکار ڈ کئےدرجہ حرارت  کے مطابق اندورن سندھ کے کئی علاقوں دادو ،شہید بے نظیر آباد ، لاڑکانہ ، سبی ،بہاولنگر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close