سندھ

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

کراچی: فیض آباد دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے، فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مظاہرین مشتعل ہوگئے ہیں اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی ہے، جس کے باعث مظاہرین کو منتشر کرانے کے لئے دھرنے کے اطراف مختلف تھانوں کی موبائلیں اور پولیس افسران و اہلکار پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اب تک دھرنے کے اطراف 6 پولیس موبائلیں اور پولیس اہلکار پہنچ چکے ہیں، دھرنے کی جگہ پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے، تاہم دھرنے کے شرکاء نے پولیس کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close