سندھ

فیصل رضا عابدی پروگرام میزبان پر بھڑک اٹھے، پیشن گوئی بھی کر دی

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی بھارتی فلم سے متعلق ایک سوال پر پروگرام سے میزبان پر بھڑک اٹھے۔ فیصل رضا عابدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اتنے منافق ہیں، انڈیا کے اشتہار چلا کر ، ان کے پراڈکٹس فروخت کر کے انہیں کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے نسبتاً تلخ لہجے میں میزبان سے کہا کہ آپ نے غیر سنجیدہ سوال کیا ہے، میں یہاں آپ کے سامنے اپنی ریسرچ رکھنے کے لیے آیا ہوں نہ کہ اس قسم کے سوالات کا جوابات دینے۔ فیصل رضا عابدی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیشن گوئی بھی کی کہ 2017ء میں الیکشن ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 کے وسط میں اپریل یا مارچ تک عام انتخابات ہو جائیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close