سندھ

سندھ پولیس کے 10 افسران کے عہدوں میں تنزلی

کراچی: سیکریٹری داخلہ سندھ نے گریڈ 17 کے 10 پولیس افسران کے عہدوں میں تنزلی اور معمولی سزائیں دیئے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ سندھ نے گریڈ 17 کے 10 پولیس افسران کے عہدوں میں تنزلی اور معمولی سزائیں دیئے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ محمکہ پولیس کے گریڈ 17 کے 10 افسران کو سزائیں دی گئیں، جس میں 4 ڈی ایس پیز کے عہدوں میں ایک درجے تنزلی کرکے انھیں انسپکٹر بنا دیا، جبکہ 5 ڈی ایس پیز کے پے اسکیل اور انکریمنٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔ اس علاوہ ایک ڈی ایس پی کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close