سندھ

گیلانی سےاستعفیٰ مانگنےوالےاپنےاستعفیٰ کےمطالبےپرناراض ہیں

کراچی : پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ ن لیگ کا ذاتی نہیں،زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، قوم کے پیسوں کے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے، گیلانی سے روز استعفیٰ مانگنے والے اپنے استعفیٰ کے مطالبے پر ناراض ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کی سکھر آمد پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی میں میڈیا سے گفت گو پر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پل بنا کر عوام پر احسان جتایا جا رہا ہے، لیکن نواز شریف تین سال میں سندھ کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے،ایسے منصوبوں پر جلدی کی جارہی ہے، جس میں لوہے کا استعمال ہو، لگتا ہے منصوبوں میں اتفاق فاﺅنڈری کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ن لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ہے، بلکہ آصف زرداری کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے، یہ لوگ سڑکیں اورپُل بنا کر عوام پر احسان جتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ کے مطالبے پر ناراض نہ ہوں کیونکہ وہ ماضی میں یوسف رضا گیلانی سے روز استعفے کا مطالبہ کرتے تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close