سندھ

ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ،مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ سے مال بردار ٹرین کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ہیں ۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں جس سے مالی نقصان ہوا ہے۔

ٹریک بند ہونے سے شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا جبکہ دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی ہے۔سکیورٹی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ ریلوے حکام پٹڑی کو قابل سفر بنانے کیلئے کوشاں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close