سندھ

بیت المقدس پر قبضے کی عالمی و صیہونی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی

خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے سینئر رہنما اور سابقہ بلدیاتی امیدوار محمد سلمان نورانی نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر قبضے کی عالمی و صیہونی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جان لے کہ پوری دنیا کے مسلمان القدس کی آزادی اور حرمت کے لئے ایک ہیں، حکومت امریکی انتظامیہ سے باضابطہ سفارتی طور پر احتجا ج کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد سلمان نورانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ذہنی مریض شخص ہے جسے صدارت پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں، بیت القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسی جگہ پر خاتم النبیین نے انبیاء علیہ السلام کی امامت فرمائی اور معراج کے سفر پر گئے تھے، ایسی مقدس جگہ پر صیہونی کے ناپاک وجود ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن پاک میں فرما دیا کہ یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، یہ صیہونی ایک عالمی سازش کے تحت ختم نبوت کے قانون اور کبھی کسی اور ایشوز پر مسلمانوں کے ایمان کو چھیڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے اور امریکہ سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close