سندھ

مدینے سے آنے والی پی آئی اے پرواز میں بچی کی پیدائش، ائیرہوسٹسز بھی خوش

کراچی: مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق مدینہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close