سندھ

ریلوے ٹریک کے پاس دھماکہ، ایک زخمی

ریلوے ٹریک کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم، پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق ایس پی جامشورو طارق ولایت نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب دھماکے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کے پاس دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا.

ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق ابتدائی طور کوئی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے.

پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ ثبوت جمع کرنے اور زخمیوں کی مدد کرنے کے لئے پہنچ گئی، واقعہ میں ایک سائیکل سوار زخمی ہوا جو قریبی اسپتال جارہاتھا.

یاد رہے کہ 1اپریل کو جامشورو پولیس کی جانب سے تحریک طالبان شہریار گروپ کے تین ملزمان گرفتار کئے گئے تھے، تینوں ملزمان سے دستی بم،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا.

پولیس نے تینوں ملزمان گل زرین، بہاؤالدین، سہاؤالدین سے پانچ دستی بم، دو ٹی ٹی پستول اور10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close