سندھ

جو کراچی کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں کسی کو ڈرخوف نہیں، جو شہر کو بند کرتے تھے آج ان کے گھروں پر تالے لگے ہیں۔ کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ سے کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے، شہر کی معاشی ترقی کے لئے کوششیں کررہے ہیں، نواز شریف نے تمام جماعتوں کی رائے سے کراچی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ لاہور میں رات 12 بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے، کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلد ہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close