سندھ

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ،ڈیفنس سے3ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

کراچی :  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

92نیوزکے مطابق پولیس اور رینجرز کے دستے نے ڈیفنس خیابان راحت میں مشترکہ کارروائی کی جس دوران 3ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی رات گئے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی اور مسلم خان ، نادر علی شاہ اور شوکت کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 3آ وان بم اور 1ایم پی فائیو رائفل برآمد ہوئی ہے تاہم ملزمان بھتہ خوری اور تاوان سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار افرادکے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close