سندھ

کراچی، پی ٹی آئی کی کسانوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی، عارف علوی اور حلیم عادل شیخ گرفتار

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاوس تک ریلی نکالنے پر 20افراد سمیت گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کسانوں نے اپنے حق کے مطالبات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے ساتھ ریلی نکالی ، یہ ریلی جونہی وزیر اعلی ہاوس پہنچی تو پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج کا کردیا، یہی نہیں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ۔ اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عارف علوی اور حلیم شیخ عادل سمیت20افراد کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close