سندھ

امریکی کھانوں کے مزے کراچی میں

کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں امریکہ کے مشہور برانڈ ’’گولڈن چِک ریسٹورینٹ‘‘ کا افتتاح کردیا گیا. تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں امریکہ کے مشہور فوڈ چین برانڈ ’’ گولڈن چک ریستوران‘‘ کی برانچ کا افتتاح امریکی کونسل جرنل برائن ہیتھ نے کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں امریکن کونسل جرن سمیت کریسنٹ فوڈز کے سی ای او نے خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر شرکاء نے مسرت کا اظہار کیا

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کونسل جرنل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ امریکااور پاکستان کے درمیان تجارت سالانہ پانچ ارب ڈالر ہے اوریہ ریسٹورنٹ نہ صرف دونوں ملک بلکہ اہلیان کراچی کے لیئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ’’گولڈن چک‘‘ کے تجارتی پارٹنر اور کریسنٹ اسٹار فوڈ کے سی ای او نعیم انور نے بھی تقریب سے خطاب کیا،اُن کا کہنا تھا کہ گولڈ ن چک ریسٹورنٹ میں شہریوں کو ذائقے سے بھرپور معیاری اور منفرد کھانوں کی وسیع رینج فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل ریسنٹ اسٹارفوڈز کے ڈائریکٹر ایس ایم رافع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’’گولڈن چک ریسٹورنٹ بہترین برانڈہے اور امریکہ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی فوڈ چین ہے۔

دیگرمقررین نے کاکہناتھاکہ کراچی میں کریسنٹ اسٹار فوڈ ز کے تحت گولڈن چک ریسٹورنٹ کاقیام عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان پراعتمادکی عکاسی کرتاہے

ریستوران کی افتتاح کےموقع پر آنے والے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ کے زریعے شہریوں کوامریکی کھانوں سے ہم آہنگ ہونے کاموقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close