سندھ

امورخانہ داری کی ماہر زبیدہ آپا انتقال کرگئیں

کراچی: ماہرامورخانہ داری اورمعروف شیف زبیدہ آپا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ پاکستان ویوزکے مطابق ماہرامورخانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

زبیدہ آپا کی نمازجنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد سلطان ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ زبیدہ آپا کے انتقال کے بعد ان کے گھرپرتعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، فلم اورٹی وی کے اداکاروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافرادان کے گھرپہنچے۔
زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں، 1945 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔ زبیدہ آپا کا تعلق ایسےعلمی اورادبی گھرانے سے تھا جس کاحصہ معروف مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا ، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اورمشہورمزاح نگار انور مقصود بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close