سندھ

عمران خان کا روحانی شخصیت پرایسی نظررکھنا بہتر نہیں، شاہی سید

حیدر آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدرشاہی سید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا روحانی شخصیت پرایسی نظر رکھنا بہتر نہیں۔حیدرآباد میں اے این پی کے صوبائی صدرشاہی سید نے ضلعی دفترمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ شادی کریں، دعا ہے کہ اللہ انہیں اچھی بیوی دے، عمران خان شادیاں تو کر رہے ہیں لیکن اپنی خامیوں کے بارے میں بھی سوچیں لیکن روحانی شخصیت پر ایسی نظررکھنا بہترنہیں۔عمران خان نے کہا کہ عشرت العباد کی غفلت کے باعث سانحہ 12 مئی رونما ہوا، اگرسابق گورنراسی وقت کردارادا کرلیتے توسانحہ پیش نہیں آتا، کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایک کارکن کسی الزام میں گرفتارنہیں ہوا، کراچی آپریشن کو آخری کرمنل کی گرفتاری تک جاری رہنا چاہیئے۔شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کے پی کے سے باہرکریں گے جب کہ فاٹا کوفوری طور پر کے پی کے میں ضم کرکے خصوصی پیکیج دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close