سندھ

اب جو حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ مانگے گا اسے پاکستان دشمن سمجھیں گے، فاروق ستار

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے نام پر سیاست کرنے والوں میں کوئی تقسیم نہیں اور اب جو ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگے گا اسے پاکستان دشمن اور غدار سمجھیں گے۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہے کہ مہاجروں کو بھی برابر کا پاکستانی شہری سمجھا جائے تاہم اب جو ہم سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ مانگے گا اسے پاکستان کا دشمن اور غدار سمجھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو ہم نے خود کو لندن سے الگ کرکے خود مختار کرلیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ ملک مخالف نعروں کے ساتھ ایم کیو ایم کا جوڑ نہیں چل سکتا۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ 70 سالوں کی زیادتیوں کے باوجود متحد ہیں، آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوٹہ سسٹم کی شکل میں ظلم ہوتا نظر آیا کیوں کہ مہاجر نوجوانوں کو ملازمتیں اور تعلیمی اداروں میں داخلے نہیں ملتے۔ فاروق ستار کا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی پر کیا تبصرہ کروں؟ بلاوا نہ آنے تک بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے اور جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close