سندھ

سندھ ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کیلئے کل ہونے والے انتخابات روک دیے

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات روک دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مخصوص نشستوں کیلئے کل ہونے والے انتخابات کو روکنے کا حکم جار ی کر دیا ۔

درخواست گزار شہریار مہر نے موقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر جماعتی بنیادوں پر انتخاب کرایا جا رہا ہے اور آزاد حیثیت سے منتخب نمایندوں کو مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کو مخصوص نشستوں کے حق سے محروم کررہاہے، بدین کی میونسپل کمیٹی میں 100فیصدآزاد امیدوار منتخب ہوئے جبکہ بدین میں مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات مسترد کر دیے گئے مگر یونین کمیٹی اور کونسل کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کو لڑنے دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close