سندھ

پاک بحریہ کے سربراہ سے چینی سفیر کی ملاقات

کراچی: چین کے سفیر یاﺅ جِنگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیر یاﺅ جِنگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی پیک سے منسلک بحری سیکیورٹی کے مختلف اُمور بھی موضوعِ گفتگو رہے جب کہ نیول چیف نے خطے کے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چین کے سفیرنے عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close