سندھ

کراچی،سانحہ چارسدہ کے غم میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کامیوزیکل کنسرٹ میں شرکت سے انکار

سانحہ چارسدہ کے موقع پر جہاںپاکستان کے تمام سیاستدان نے اظہار افسوس کیاوہاں پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس پُر درد سانحہ پر عملی اظہار کر کے دیکھا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانحہ چار سدہ کے باعث کراچی میں میوزیکل کنسرٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 22جنوری کو کراچی میں ایک میوزیکل کنسرٹ ہونا تھاجس میں گلوکارہ پیرزادہ نے پرفارم کرنا تھا مگر چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں21افراد کی شہادت کی افسوس میں انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی جس پر انتظامیہ نے شو کو دو ہفتوں کے لئے موخر کر دیا۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہاکہ انسانی زندگیاں انمول ہوتی ہیں اور مجھے سانحہ چار سدہ کے شہداءکا بڑا دکھ ہوا اور میں دلی طور ر شہداءکے لواحقین کے غم میں شریک ہوں اور اسی افسوسناک واقعے کی وجہ سے میں نے اپنا کراچی میں ہونے والا شو منسوخ کیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close