سندھ

سرویلنس کیمروں اور آئی ٹی پراجیکٹ کیلئے رقم نہیں، آئی جی سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بجٹ میں سرویلنس کیمروں اور آئی ٹی پراجیکٹ کیلئے رقم نہیں ہے اس لئے یہ شعبے ٹھیک کام نہیں کر رہےسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2015-16ءمیں سندھ پولیس کا بجٹ 61.8 ارب تھا ۔ بجٹ کا 84 فیصد حصہ تنخواہوں، چار فیصد پیٹرول، 4 فیصد نئی گاڑیوں پر خرچ ہوتا ہے جبکہ چار فیصد ہتھیاروں کی خریداری اور چار فیصد عمارتوں کی مرمت پر خرچ ہوتا ہے۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سرویلنس کیمروں اور محکمہ آئی ٹی کے پراجیکٹ کیلئے رقم نہیں جس کے باعث سرویلنس کیمرے اور آئی ٹی پراجیکٹ ٹھیک کام نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرویلنس کیمروں کی دیکھ بھال کیلئے کمپنیز سے معاہدے کرنے ہیں جن کیلئے اضافی بجٹ دیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close