سندھ

آئی جی سندھ کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات، امن و امان کیلئے 5 کور سندھ پولیس کی معاونت کرتی رہے گی: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

راولپنڈی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے امن و امان کے حوالے سے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ کور سندھ پولیس کی ہر طرح کی معاونت کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ نے کورر کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کیساتھ ملاقات کی جس دوران سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی نے امن و امان کے حوالے سے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ امن بحال کرنے میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر 5 کور سندھ پولیس کی ہر طرح کی معاونت کرتی رہے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close