سندھ

کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا ایک اور چینی گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

کراچی: شبیر آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے کو گرفتار کرکے اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کرلی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق کراچی شارع فیصل ٹیپوسلطان روڈ کے قریب شبیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک غیرملکی باشندے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کرلی ہے۔

اے ایس پی شارع فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص چینی باشندہ ہے جو اپنے 3 ساتھیوں سمیت ایک بینک میں واردات کی غرض سے داخل ہورہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا جس کی شناخت شو شوپنگ کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے چینی باشندے کے قبضے سے 6 لاکھ روپے نقد اور اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے گا جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کے علاقے صدر کی مصروف زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک میں اسکیمنگ ڈیوائس لگائے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر ان کا تعلق بھی چین سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close