سندھ

نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، آئی جی سندھ نے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی

کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ محسود کی گھر سے حراست اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نقیب محسود کے قتل کی تحقیقات کے لئےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کی سربراہی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کریں گے دیگر میں ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ اورڈی آئی جی ساﺅتھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ راو انوار نے میڈیا سے گفتگو میں 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ان میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا نقیب اللہ بھی شامل تھا۔راو انوار کا دعویٰ تھا کہ نقیب اللہ جیل توڑنے، صوبیدار کے قتل اور ایئرپورٹ حملے میں ملوث مولوی اسحاق کا قریبی ساتھی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close