سندھ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے رحمان ملک کی ملاقات

کراچی : بلاول بھٹو زرداری سے رحمان ملک نے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی اوورسیز کی تنظیم سازی پر بریفنگ دی، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، رحمان ملک نے پی پی چیئرمین کو پیپلزپارٹی اوورسیز کی تنظیم سازی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رحمان ملک پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close