سندھ

روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے مزدوروں کو زندہ درگور کرنے کی تمام حدیں پار کردی ہیں، خرم شیرزمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے مزدوروں کو زندہ درگور کرنے کی تمام حدیں پار کردی ہیں، مزدوروں کے خون پسینے کے پیسوں سے سندھ کے حکمران لوٹ مار اور عیاشی کر رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں مزدور ایکشن کمیٹی، سائٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ مزدوروں کے نام پر قائم ادارے مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، مزدور کی تنخواہ حکومت کی جانب سے کم از کم 15 ہزار روپے مختص کی گئی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے، لہٰذا حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے مزدور کی تنخواہ 15 ہزار روپے کرنے کے قانون پر عمل درآمد کرایا جائے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، تمام کارخانوں میں ورکرز کو رجسٹر کیا جائے اور سوشل سیکورٹی سے کرپشن بند کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close