سندھ

نوشہروفیروز میں نوجوان سے منہ میں جوتا دبا کر معافی منگوانے والا وڈیرہ گرفتار

نوشہروفیروز: نوجوان کو منہ میں جوتا دبا کر معافی منگوانے والے وڈیرے نبی بخش کو وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

 نوشہروفیروز میں نوجوان ایاز علی اور سہیل میمن نے 3 ماہ قبل غلطی سے وڈیرے محمد نبی بخش کی لینڈ کروزر سے اپنی گدھا گاڑی ٹکرائی تھی جس پر جرگہ ہوا اور وہاں وڈیرے نے فیصلہ کیا کہ دونوں نوجوان منہ میں جوتا دبا کر معافی مانگیں گے جو انہیں مانگنی پڑی تاہم واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ نے فوری طور پر نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وڈیر ے کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے جس پر ضلعی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارکر وڈیرے نبی بخش کو گرفتار کرلیا تاہم واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close