سندھ

پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

کراچی: شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز پر4 ڈاکو ایئرپورٹ سے آنے والے شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اورمفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close