سندھ

راؤ انوار کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو حکومت کی جانب سے این او سی دیئے جانے کی تردید کردی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے راؤ انوار کو کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

راؤ انوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت دینے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کیس میں آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔ وزیراعلٰی سندھ نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کیس میں پولیس اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close