سندھ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا چھپایا اسلحہ برآمد

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نے چھپایا تھا۔ کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شریف آباد میں کمپاؤنڈ کی پچھلی جانب زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی جانب سے اسلحہ چھپایا گیا تھا جس میں 5 ایس ایم جیز، 5 تیس بور پسٹل، 2 بتیس بور پسٹل، ایک 9 ایم ایم، 4 کیمو فلیج جیکٹس، 23 مختلف اقسام کے میگزین اور 1950 راؤنڈز شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close