سندھ

کراچی، اعلیٰ پولیس افسر کا راؤ انوار سے واٹس اپ پر رابطہ، گرفتاری دینے کا مشورہ

کراچی: کراچی پولیس کے اعلیٰ افسرکا راؤانوارسے واٹس ایپ پررابطہ ہوا ہے جس پر سابق ایس ایس پی ملیر کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت دے رکھی ہے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ پولیس افسر کا آج راؤ انوار سے واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے جس میں پولیس افسر نے راؤ انوار کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے، پولیس افسرنے راؤانوار کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے گرفتاری کیلئے 3 دن کی مہلت دے رکھی ہے،بہتر ہے آپ خود کو پیش کردیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close