سندھ

کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

کسٹم حکام نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 میں چھاپہ مار کر کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے ’’اصفہانی ہینگر‘‘ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 پر کسٹم حکام نے چھاپہ مارا ہے،چھاپے کے دوران طیارے کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں چھپایا گیاتھا۔

کسٹم حاکم کے مطابق طیارے کو آج صبح بیرون ملک کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کی پرواز کو روکتے ہوئے جہاز کے دروازے کو سیل کردیا گیا ہے اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

کسٹم ترجمان اس واقے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگا رہے ہیں کہ طیارے اندر ہیروئن کس طرح پہنچی؟ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کو موثر تحقیقات کے بعد سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close