سندھ

حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے اقوام عالم نے بھی تسلیم کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے اقوام عالم نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بڑی جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں کے علا وہ کشمیریوں کی بھی ایک نمائندہ جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے سب سے زیادہ آواز بلند ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو نہ صرف مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا بلکہ خطے میں امن و استحکام اور ترقی کا دور دورہ ہوتا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ہر ممکن سیاسی حمایت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم کشمیریوں کے ہر دکھ درد کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ کشمیریو ں کو اپنا حق دلانے میں فعال کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close