سندھ

ایم کیو ایم سے اب خراب انڈے ہی نہیں، خراب انڈے دینے والی مرغیوں کوبھی باہرکریں گے:شاہد پاشا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءشاہد باشا نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپٹ ثابت ہونے والے ایک بارپھرسے تنظیم کونقصان پہنچارہے ہیں،ایم کیو ایم سے اب خراب انڈے ہی نہیں، خراب انڈے دینے والی مرغیوں کوبھی باہرکریں گے، انہوں نے رابطہ کمیٹی کو بھی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے دو دھڑوں کے درمیان جاری لفظی گولہ باری تھمنے میں نہیں آرہی ، دونوں دھڑوں کے افراد ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں ، جبکہ متحدہ پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کا کہنا ہے کہ پارٹی کے معاملات کو حل کرنے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو نافذ کیا جائے گا اور پارٹی سے گندے انڈوں کو نکال جائے گا ، فاروق ستار لابنگ نہیں کرتے، سینٹ انتخابات کے معاملے پر تمام رہنماءمشاورت کریں گے۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کی بحالی کا مطالبہ بھی کردیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close