سندھ

خالد مقبول صدیقی کے ٹکٹ پر رابطہ کمیٹی کے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹ پر 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا پارٹی بحران مزید شدت اختیار کرگیا اور اب ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی سے بڑھ کر بات اختیارات کو چیلنج کرنے تک جاپہنچی۔

سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے موقع پر بھی دلچسپ صورتحال رہی، بیرسٹر فروغ نسیم نے صوبائی الیکشن کمشنر کو ایم کیو ایم کا آئین پڑھ کرسنایا اور کہا کہ پارٹی آئین میں واضح ہے کہ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رابطہ کمیٹی کو ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ کیلیے نسرین جلیل اور امین الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جنہیں ٹکٹ خالد مقبول صدیقی نے جاری کیا تھا۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر فاروق ستار کے اختیارات سے متعلق خط واپس لیتے تو آج کاغذات منظور نہ کرا پاتے جب کہ لیڈر اختیار نہیں اعتماد مانگتا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ‘کیا فاروق ستار کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کریں گے’ جس پر ان کا کہنا تھا کہ کونسا اجلاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close