سندھ

فاروق ستار واپس آئے تو قبول کرلیں گے، وسیم اختر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری رابطہ کمیٹی میں سے کسی کو بھی منظور نہیں، اگر فاروق ستار انہیں چھوڑ کر واپس آئیں تو قبول کر لیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اگر رابطہ کمیٹی نے واپسی پر فاروق ستار کو دوبارہ کنوینر بنایا تو انہیں قبول ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار صرف ایک آدمی کی وجہ سے پارٹی کو تتر بتر کر رہے تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں ہمارے 204 میں سے 117 ارکان میرے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوئے، کارپوریشن کے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کا ووٹ تقسیم کرنے کی کوشش کی، 17 فروری کے بعد جو ہوگا سب کے سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کو کامران ٹیسوری سے مسئلہ ہے، فاروق ستار پوری رابطہ کمیٹی کے سامنے کھڑے ہوگئے تھے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی جانتے ہیں کہ انہوں نے دونوں گروپوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا ایم کیو ایم سے تعلق ہو ہی نہیں سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close