سندھ

پولیس کی کاروائی ایک ملزم ہلاک، تیرہ افراد گرفتار

پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی،گیارہ ملزمان گرفتار ایک ہلاک، مرنے والے کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تھا.

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رات گئے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی پر سرچ آپریشن کرتے ہوئےگیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں تین اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے.

دوسری جانب بغدادی تھانے کی حدود لیاری میں سلاٹر ہاوٴس کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا.

آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ میں ایک ملزم حسنین عرف شیتی لال ماراگیا.

ایس ایس پی سٹی فداء حسین جانوری کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے اور وہ پولیس کو ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا.

دوسری طرف نیو ٹاوٴن پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران 6 جواری ممتاز،شفیق،اکمل ،طاہر،فاروق اور احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے22000 ہزار نقدی برآمد کر لیے، جبکہ ٹیپو سلطان اسٹیشن کی پولیس نے 3 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close