سندھ

کراچی: منظور کالونی میںصندوق میں بند لاش برآمد۔پولیس

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی۔
منظور کالونی میں گلی میں رکھے بڑے صندوق سے خون رستا دیکھ کر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، پولیس کی نفری نے پہنچ کر صندوق کا تالا توڑا، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود تھا، تالا توڑنے پر صندوق سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش ناقابل شناخت ہے جبکہ لاش سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فرانزک نمونے لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوری طور پر یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ اس شخص کو کیسے قتل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close