سندھ

صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا،خورشید شاہ

قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدر ممنون حسین کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے کرپشن پر قابلِ ذکر بات کی،نہ ڈرون حملے اور پانامالیکس کا تذکرہ کیا، صدر کا خطاب حکومتی پالیسیوں کی نفی تھا۔

انکا کہنا تھا کہ صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا، اپوزیشن نے خاموشی سے سنا، قانونی تقاضا تھا جو صدر نے پورا کردیا،حکومتی ارکان کو علم تھا اس لیے پارلیمنٹ میں ارکان کی تعداد کم تھی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکومت پر مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں،حکومت اورحزب اختلاف دونوں جمہوری استحکام پریقین رکھتی ہیں ضد اورذاتی اختلاف کو قومی مفاد پرغالب نہ آنے دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close