سندھ

”میری فیورٹ ٹیم اسٹیبلشمنٹ ہے“ ڈاکٹر عاصم کا ایسا بیان کہ آرمی چیف بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں کرپشن ریفرنسز میں پیشی کے بعد صحافی کے سوال”آپ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے جائیں گے“کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے ایسا جواب دے دیا کہ آرمی چیف بھی دنگ رہ جائیں گے۔ڈاکٹر عاصم کا کہناتھا کہ اس سے بڑے بڑے میچ یہاں ہورہے ہیں،ادھرمیچ دیکھنے کاکیافائدہ،انہوں نے کہا کہ ہم توتماش بین ہیں،میری فیورٹ ٹیم پاکستان،اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ادارے ہیں تو پاکستان رہے گا۔صحافی کے سوال ”آپ بھی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟“کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہم ان کے آدمی نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close