سندھ

ٹی او آرز میں معقول پیش رفت دکھائی نہیں دیتی، ایسے ملک آگے نہیں بڑھ پائے گا: شاہ محمود قریشی

حیدر آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹی او آرز میں معقول پیش رفت دکھائی نہیں دیتی، ایسے ملک آگے نہیں بڑھ پائے گا، غفلت کی نیند سوتے رہے تو بانیان پاکستان معاف نہیں کریں گے۔ حیدر آباد ہائیکورٹ بار سے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی میں معقول پیش رفت دکھائی نہیں دیتی اور اگر ایسے ہی معاملات چلتے رہے تو ملک آگے نہیں بڑھ پائے گا، ریفرنڈم کرالیں اگر لوگ کہیں کہ ملک ٹھیک چل رہا ہے تو ہم گھر بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں ساڑھے چھ سو پاکستانیوں کا ذکر ہے جن میں وزیراعظم اور ان کا خاندان بھی شامل ہے۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی یہ ماحول دکھائی دیتا ہے کہ میں تجھے نہ چھیڑوں تو مجھے نہ چھیڑ، غفلت کی نیند سوتے رہے تو بانیان پاکستان معاف نہیں کریں گے۔ تبدیلی کیلئے سول سوسائٹی کو متحرک کرنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کاﺅنٹی کرکٹ سے کمائے گئے پیسے پر ٹیکس دیتے رہے اور ان کی آمدنی میں سے 35 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوتی رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close